HighLights details
جشن عید میلاد النبی ﷺ
تمام تعلیمی اداروں کے معزز سربراہان اور پرنسپلز سے مؤدبانہ استدعا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی پُروقار تقریب میں شرکت فرما کر اس بابرکت محفل کی رونق بڑھائیں۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کے لیے حسن قرائت اور حسن نعت رسول اکرم ﷺ کے مقابلہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
تمام معزز سربراہان سے گزارش ہے کہ اپنے ادارے کے باصلاحیت اور موزوں طلبہ و طالبات کو ان مقابلہ جات میں ضرور شریک کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے محبت رسول اکرم ﷺ کے اس خوبصورت جذبے کو اجاگر کر سکیں۔
تاریخ :3 ستمبر 2026 جمعرات
مقام :الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہوگی

